پارلیمانی وفد اسلامی آباد پہنچا، ایران- پاکستان کی پارلیمانی دوستی گروپ سے ملاقات

اسلام آباد/ ارنا- پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کا ایک وفد پاکستان کے دارالحکومت پہنچا ہے۔ اس دورے میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ کے مختلف راستوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد میرزائی ایران کے پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جہاں ان کی اسلام آباد میں ایران- پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ سے ملاقات اور گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان کے رکن پارلیمان اور ایران پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ سید نوید قمر نے ایران کے وفد کا استقبال کیا اور تہران کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون میں فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران- پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ، پاکستان کی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ مقبول گروپ ہے جس میں سب سے زیادہ ارکان پارلیمان شامل ہیں۔

پارلیمانی وفد اسلامی آباد پہنچا، ایران- پاکستان کی پارلیمانی دوستی گروپ سے ملاقات

سید نوید قمر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مابین مشترکہ اقدار پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے حساس اور مشکل لمحوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا جب اسرائیل نے ایران پر جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان کی حکومت سے لیکر تمام سیاسی اور مذہبی گروہوں نے ڈٹ کر ایران کی حمایت کی اور صیہونی حکومت کی مجرمانہ حملے کی مذمت کی۔

قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، اسلام آباد میں ایران کے کلچرل اتاشی مجید مشکی اور پاکستان کی وزارت خارجہ اور پارلیمنٹ کے عہدے داروں نے شرکت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .