10 جنوری، 2025، 9:49 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85716323
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ کے "ہیری ٹرومین" ایئرکرافٹ کیریئر کو نشانہ بنایا، یمن کی مسلح افواج کا اعلان

تہران/ ارنا- یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے "یو ایس ایس ہیری ٹرومین" طیارہ بردار جہاز اور دیگر جنگی جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنا کر انہیں فرار کرنے پر مجبور کردیا گيا ۔

یمن کی مسلح افواج کے اعلان کے مطابق، امریکہ کے بحری بیڑے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کے لیے امریکیوں کی تیاری جاری تھی۔

امریکہ کے جنگی جہازوں کو متعدد میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے اس حملے کے بعد امریکی جنگی جہاز علاقے سے بھاگ نکلنے پر مجبور ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو یمن سے مقبوضہ یافا (تل ابیب) کو بھی تین ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا اور اہم اہداف کو تباہ کردیا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .