ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے یمن کے صنعا، حدیدہ اور عمران صوبوں پر امریکہ اور برطانیہ کے وحشیانہ فضائی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ان مجرمانہ اقدامات سے یمن کے بہادر عوام کے عزم و ارادے میں خلل پڑنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل جارحیت کو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی اور عالمی فوجداری عدالت کے منشور کے تحت "جارحیت کا جرم" قرار دیا۔
اسماعیل بقائی نے زور دیکر کہا کہ عالمی برادری ان غیرقانونی حملوں پر خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہے اور سلامتی کونسل نے ایک بھی مذمتی بیان دینے سے گریز کیا ہے لہذا یمن پر جارحیت کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو قصوروار ٹہرایا جاسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ