غزہ میں سرد موسم کی وجہ سے بچوں کے منجمد ہونے پر بہت فکر مند ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک (ارنا) غزہ میں ہائپوتھرمیا کی وجہ سے ایک ماہ کے بچے کی شہادت کے بعد پیر کو اقوام متحدہ نے غزہ میں سرد موسم کے باعث بچوں کے منجمد ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غزہ میں 3 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں شدید سردی کی وجہ سے یہ 8ویں شیرخوار کی شہادت ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہیومینیٹیرین افیئر کا کوآرڈینیشن آفس(OCHA) غزہ پٹی میں ہائپوتھرمیا کی وجہ سے بچے کی موت پر گہری تشویش کا شکار ہے۔ 3 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں سردی کی وجہ سے  یہ 8ویں شیرخوار کی شہادت ہے۔

دوجارک نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگر امداد غزہ تک پہنچ جائے تو ایسی اموات کو روکا جاسکتا ہے، کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نے شہریوں کی ہلاکتوں اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے ساتھ انسانی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اسرائیل کی طرف سے اقوام متحدہ کے اسکولوں پر گولہ باری کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے زور دیا کہ عام شہریوں، بنیادی شہری ڈھانچے،  امدادی کارکنوں اور انسانی سازوسامان کی نقل و حرکت کو بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے شمالی غزہ کے محصور علاقوں تک رسائی کے لیے اسرائیلی حکام کی مسلسل پابندیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پچھلے تین دن سے اسرائیل ان علاقوں تک پہنچنے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .