صیہونی پولیس نے یروشلم میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کرنے والےصیہونی مظاہرین پر حملہ کردیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان لوگوں نے امن عامہ کو خراب کیا۔
یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے جمعے کے روز ایک بیان میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صیہونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
حماس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے نسل کشی اور نسلی تطہیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تحریک کی اہم ترین ترجیحات جارحیت کو روکنا اور اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ