شہید جنرل قاسم سلیمانی تفکر، سیاست اور جہاد کے میدانوں کے ایک اسٹریٹیجک کمانڈر تھے، حزب اللہ لبنان کے سربراہ

تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے زور دیکر کہا ہے کہ جنرل حاج قاسم سلیمانی حقیقی اسلام اور امام خمینی (رح) اور امام خامنہ ای کی درسگاہ کے پیداوار تھے۔

شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے براہ راست نشر ہونے والے خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے سپاہ قدس کے شہید سربراہ کو فکر، سیاست اور جہاد کے میدانوں کا اسٹریٹیجک کمانڈر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے عراق اور افغانستان میں امریکہ کی سازشوں کو بے نقاب کیا اور استقامتی محاذ کے اجزا کو فلسطین کے حق میں ایک دوسرے سے جوڑ دیا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی استقامت کے ایک نمونہ عمل، پیشقدم اور علمبردار تھے اور اسرائیل سے مقابلے کے ان کے طور و طریقے، اس غاصب حکومت کی نابودی تک جاری رہیں گے۔

شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں شہید ابومہدی المہندس کو بھی نجف اشرف کے بزرگ مرجع دین کے زیر پرچم ایک نمونہ عمل اور عقیدت کی مثال قرار دیا جنہوں عراق کی عوامی رضاکار فورس کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے لبنان کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو کچھ شام میں ہوا، وہ لبنان میں بھی ہوسکتا تھا لیکن حزب اللہ نے اسرائیل کے خوابوں چکنا چور کرکے رکھ دیا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے زور دیکر کا کہ لبنان کی تمام سرزمینوں کو آزاد کرنا، اقتدار اعلی کی حفاظت، فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کی توسیع پسندی کو روکنا، استقامت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی قیادت ہی، استقامت کے وقت، انداز، طریقوں اور ہتھیاروں کی نوعیت کا تعین کرے گی۔

شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ صیہونی حکومت جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے لہذا ہو سکتا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ 60 روزہ جنگ بندی سے قبل ہی بھر جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں بھی حزب اللہ کی قیادت فیصلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اسے براہ راست سب دیکھیں گے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ بعض لوگوں کا دعوی ہے کہ حزب اللہ کمزور پڑ چکا ہے لیکن اس بات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے محض 10 دن بعد حزب اللہ کے زخم مندمل ہوگئے اور پوری قوت اور طاقت کے ساتھ میدان میں لوٹ آیا۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ فلسطینی عوام جس شجاعت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس کی بنیاد پر کامیابی کا پرچم ضرور لہرائیں گے۔

شیخ نعیم قاسم نے یمن کے عوام اور قیادت کو بھی باعث فخر قرار دیا جو مالی لحاظ سے کمزور ہونے کے باوجود ایمان اور شجاعت کی دولت سے مالامال ہیں اور ڈٹ کر امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .