رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صدر مملکت اور آئی آر آئی بی کے عہدہ داروں کی شرکت سے منعقد ہونے والے "قومی میڈیا میں تبدیلی کا مستقبل " اجلاس کے یک پیغام میں دنیا کی موجودہ کشمکش میں میڈیا کے بے مثال کردار پر زور دیا ۔
رہبر انقالب اسلامی نے پیغام و حقیقی روایت کے بیان کی طاقت کو، میدان جنگ میں فاتح کے تعین کے لئے فوجی ساز و سامان سے زيادہ فیصلہ کن عامل قرار دیا اور میڈيا کے شعبے میں زيادہ باریک بینی، کوشش و نئی سوچ کا مطالبہ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
محترم جبلی صاحب
آپ اور یہ تمام حضرات، دنیا کی موجودہ کشمکش میں کہ جو ہمیشہ سے بہت زيادہ ہے ، میڈیا اور پروپگنڈے کے بے مثال کردار سے بخوبی واقف ہيں۔
آج کسی بھی فریق کی فتح کا تعین ، فوجی ساز و سامان میدان میں لانے سے بہت پہلے ہی ، اپنی بات اور پیغام کے بیان میں اس کی توانائی سے ہوتا ہے۔ ہمیں اس اہم میدان میں باریک بینی ، کوشش اور نئی سوچ کو دوگنا کرنا چاہیے ، اس اجلاس کے لئے میرا یہی پیغام ہے۔
سید علی خامنہ ای
30/12/2024
آپ کا تبصرہ