صدر پزشکیان کی حکومت نے ایک مختلف نقطہ نظر کے ساتھ، جزیرہ ابوموسی کی ہمہ جہت ترقی کو اپنے ایجنڈے میں رکھا ہے اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی نے حکومت کے اقدامات کے بارے میں معلومات عوام تک پہنچانے کے مقصد سے ایران کے اکس خطے میں ایک نمائندہ دفتر قائم کیا ہے۔
فی الحال اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی کے صوبائی دارالحکومت بندر عباس کے علاوہ قشم، کیش اور ابوموسی جزائر میں تین صوبائی دفاتر ہیں۔
ابوموسی، تنبِ بورگ اور تنبِ کوچک قدیم زمانے سے بحیرہ فارس میں ایران کی سر زمین کا حصے کے طور پر جانے جاتے رہے ہيں اور ان تینیوں جزیروں نے قشم ، لارک ، ہرمز اور ہنگام جزائر کے ساتھ مل کر ایران کے لئے ایک دفاعی زنجیر بنا دی ہے جس کی خلیج فارس کی سیکوریٹی میں کافی اہمیت ہے۔
آپ کا تبصرہ