31 دسمبر، 2024، 9:27 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85705808
T T
0 Persons

لیبلز

یمن سے تل ابیب پر میزائل حملہ، کئي صیہونی زخمی

تہران - ارنا - اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ چند گھنٹے قبل تل ابیب پر یمن سے میزائل حملے اور بئر سبع میں سائرن کی آواز کے بعد شہر میں اکسیڈنٹ کی وجہ سے متعدد صہیونی زخمی ہو گئے۔

منگل کی صبح یمن سے تل ابیب کی جانب بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا اور صیہونی خوف و ہراس میں ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حملے کے بعد 20 لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ گاہوں میں بھاگ گئے۔

اسرائیلی ٹی وی کے  چینل 12 نے  بھی کچھ دیر پہلے یمن سے تل ابیب کی طرف دو بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کی خبر دی تھی۔

عبرانی ذرائع  کے مطابق تل ابیب اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی  گئی ہیں۔

اس حملے کے بعد وسطی اور جنوبی مقبوضہ فلسطین کے بڑے حصوں میں سائرن بجنےلگے۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے ایک میزائل کو ناکارہ بنانے کا دعوی بھی کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .