عاروتص شوع کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزارت خارجہ میں ایک میٹنگ کے دوران شوع نے شام کی نئی حکومت کے استحکام پر شک کا اظہار کیا اور کہا کہ نئے حکمران دہشت گردوں کا ٹولہ ہيں نہ کہ ایک مستحکم حکومت ۔
صیہونی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا: "دنیا میں شام میں منصوبہ بند طریقے سے حکومت کی تبدیلی کی بات ہو رہی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے ، وہاں نئی حکومت جمہوری طور پر منتخب نہيں ہوئی ہے اور نہ ہی وہ پورے شام پر حکومت کر سکتی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "وہ دہشت گردوں کا ایک گروہ ہے جو پہلے ادلب میں تھے اور پھر انہوں نے دمشق شہر اور دیگر مقامات پر قبضہ کر لیا ہے۔"
سعر نے کہا: "دنیا ایک نئی اور مستحکم حکومت میں ان کی موجودگی کا مشاہدہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ تمام ممالک چاہتے ہیں کہ پناہ گزینوں کو شام واپس بھیج دیا جائے لیکن صورت حال ایسی نہیں ہے ۔"
انہوں نے کہا: "ساحل کے قریب علویوں کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ اردغان نے واضح طور پر کردوں کی خودمختاری کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے اور عیسائی برادری ظلم و ستم کی زد میں ہے۔"
آپ کا تبصرہ