27 دسمبر، 2024، 8:00 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85702315
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں شہداء کی تعداد 45 ہزار 436 ہوگئی

27 دسمبر، 2024، 8:00 PM
News ID: 85702315
غزہ میں شہداء کی تعداد 45 ہزار 436 ہوگئی

تہران - ارنا - غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے شہید ہونے والوں کی تعداد 45,436 ہو گئی ہے۔

غزہ پٹی کی وزارت صحت نے زور دیا ہے کہ اسی عرصے میں زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار اڑتیس ہو گئی ہے۔

در ایں اثنا غزہ کی امدادی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے صبح کے وقت اس عمارت کو تباہ کر دیا جو 40 فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ تھی۔

اس تنظیم کے مطابق اس عمارت کی تباہی کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہوئے اور متعدد شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

غزہ ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے حملے کا نشانہ بننے والی زیادہ تر عمارتیں پناہ گزینوں کی پناہ گاہیں ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .