27 دسمبر، 2024، 8:09 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85702323
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر خارجہ : چین کے دورے کا مقصد چیلنجز سے نمٹنے  کے لئے مزید ہم آہنگی

تہران- ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نئے عیسوی سال میں ایران کا ایٹمی معاملہ اور اس کے نتیجے میں پابندیوں کے خاتمے کی کوششوں کو نئی صورت حال کا سامنا ہوگا، کہا کہ اس سلسلے میں چین کے ساتھ مزيد مشوروں کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر صحافیوں کو اس سفر کے اہداف کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ  اس سفر کا بنیادی ہدف دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشاورت ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہم نے ہمیشہ تمام علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر چین کے ساتھ قریبی مشاورت کی ہے۔ ہم اس وقت حساس صورتحال سے دوچار ہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اشتعال انگیزی اور مختلف مسائل سامنے آ رہے ہيں۔

وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نئے سال میں ایٹمی پروگرام کے معاملے اور اس کے نتیجے میں پابندیاں ہٹانے کی کوشش کو ایک نئی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا،  کہا کہ اس سلسلے میں  چین کے ساتھ مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات  ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور رہیں گے اس لئے  یہ فطری ہے کہ ہم مختلف مسائل پر باہمی صلاح و مشورہ کا سلسلہ جاری رکھیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .