اسماعیل بقائی نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ 25 دسمبر بروز بدھ جمہوریہ آذربائیجان کا ایک مسافربردار طیارہ قزاقستان کے آکتاؤ شہر میں ٹیک آف کے وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس جہاز میں 67 مسافر سوار تھے جن میں سے کم سے کم 30 ہلاک ہوچکے ہیں۔ 32 کی جان بچ جانے کی خبریں ہیں۔
آپ کا تبصرہ