فلسطینی حامیوں کی آواز دبانے اور آزادی اظہار کی خلاف ورزی، مشی گن یونیورسٹی کے خلاف شکایت

تہران (ارنا) امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی کے زیر تعلیم اور سابق طلباء نے اس یونیورسٹی کے حکام کے خلاف فلسطینی حامی مظاہرین کو دبانے اور آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرایا ہے۔

دی مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ کے مطابق، یہ مقدمہ حال ہی میں ڈیٹرائٹ کی مقامی عدالت میں دائر کیا گیا۔ اس مقدمے کے تحت مشی گن یونیورسٹی پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے آئینی اور قانونی طور پر طلبہ کے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 زیر تعلیم اور سابق امریکی طلباء نے بھی مشی گن یونیورسٹی پر آزادی اظہار کے خلاف تادیبی اقدامات کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مدعیان نے یہ بھی الزام لگایا کہ یونیورسٹی میں نہ صرف نسلی بنیاد پر تفریق کر کے تادیبی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انہیں یونیورسٹی کی ملازمتوں سے نکال دیا گیا یا مستقبل میں ملازمت کے لیے بلیک لسٹ کر دیا گیا۔

امریکہ میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے تباہ کن حملوں کے بعد اس حکومت کے خلاف طلباء کے مظاہرے شروع ہوئے تھے۔ ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات کو نسل کشی کی مثال قرار دیا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .