صیہونی حکومت کے خلاف یمن کے میزائل حملوں کے بعد یمن کی انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ "ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک غزہ میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت بند نہیں ہو جاتی (فوجی آپریشن نہیں رکیں گے)۔
انہوں نے تاکید کی کہ صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اچھی طرح سمجھ جائیں کہ نئے مشرق وسطیٰ کا خواب ان پر اور ان کی حکومت کے لیے تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
گذشتہ رات یمنی مسلح افواج نے 2 "یافا" ڈرونز سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یافا اور عسقلان کے علاقوں میں دو صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
آپ کا تبصرہ