سینٹ کام کا بیانیہ: امریکی فائٹر طیارہ گیٹسبرگ میزائل کروزر کی فائرنگ سے گر کر تباہ ہوا

تہران (ارنا) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فائٹر طیارہ گیٹسبرگ میزائل کروزر کی فائرنگ سے بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  F/A-18Hornet فائٹر جیٹ نے طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین سے اڑان بھری تھی، اسے میزائل کروزر گیٹسبرگ (جس کے ذمہ طیارہ بردار بحری جہاز کی حفاظت کا کام تھا) نے نشانہ بنایا اور مار گرایا۔

بیان کے مطابق اس فائٹر طیارے کے کریش سے قبل  دونوں پائلٹ کاک پٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جن میں سے ایک کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

سینٹ کام نے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے کہ گیٹسبرگ میزائل کروزر سے یہ غلطی کیسے ہوئی۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .