ایرانی وفد وزارت دفاع کے نائب وزیر بریگیڈیر جنرل سید مہدی فرحی کی سربراہی میں شریک ہے۔
ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب میں ویتنام کے وزیراعظم فام مین چن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ویتنام انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن 2024، جو 22-19 دسمبر تک ہنوئی میں منعقد ہوگی، ایران، ویتنام، چین، روس، ترکیہ، انگلینڈ اور امریکہ سمیت 27 ممالک کی تقریباً 200 کمپنیاں اپنے فوجی ساز و سامان کی نمائش کے لیے شرکت کررہی ہیں۔
اس نمائش میں ایران کی موجودگی دفاعی اور سیکورٹی ٹیکنالوجی کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ اور دفاعی صنعتی صلاحیتوں اور جدید ایرانی ٹیکنالوجیز اور آلات کو دنیا کے سامنے متعارف کرانا ہے۔
ایران اس ایگزیبیشن کے ذریعے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ تعاون کا بھی خواہشمند ہے۔
آپ کا تبصرہ