سید عباس عراقچی: صیہونی حکومت فوری طور پر غزہ، لبنان اور شام کے مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے

تہران- ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ڈی-8 کے وزرائے خارجہ کے 21ویں اجلاس میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو غزہ، لبنان اور شام کے مقبوضہ علاقوں سے فوری طور پر نکل جانا چاہیے اور مقبوضہ سر زمین کے الحاق کے لئے اسرائیل کی ہر کوشش کو ناکام بنانا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جو ڈی 8 تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ میں ہیں، آج  وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا کہ عالمی برادری شرمناک طور پر صیہونی حکومت کی جارحیت، جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرم اور نسل کشی کو روکنے میں بری طرح سے ناکام رہی ہے۔ جس کی اصل وجہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی سیاسی، فوجی، مالی ، اور انٹلی کی امداد رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں امید ہے کہ  جمعرات کو  ڈی -8  کے  سربراہی اجلاس سے دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا جائے گا کہ غزہ، لبنان اور شام میں اسرائیل کی جارحیت اور تشدد فوری طور پر ختم ہونا چاہیے،  صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو ان کے اعمال کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے، غزہ کے لوگوں کی انسانی امداد تک بلا رکاوٹ رسائی کے لئے غزہ میں ایک مستقل جنگ بندی  ہونی چاہیے،  مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جانا چاہیے، اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کے الحاق  کی کسی بھی کوشش کو روکا جانا ضروری ہے، صیہونی فوج کو غزہ، لبنان اور شام کے مقبوضہ علاقوں سے فوری طور پر  نکل جانا چاہیے اور یہ کہ  ڈی-8 کے رکن ممالک موجودہ حالات کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں اور اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لیے فلسطین اور لبنان کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .