13 دسمبر، 2024، 6:02 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85688765
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے خلاف یمنی فوج اور عراق کے استقامتی محاذ کے مشترکہ حملے

 تہران – ارنا – یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے جمعے کو جنوبی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عراق کے اسلامی استقامتی محاذ کے مشترکہ حملوں کی خبر دی ہے

ارنا نے المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے بتایا ہے کہ یمن کی فوج اور عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے مراکز پر دو مشترکہ حملے کئے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق ڈرون طیاروں سے کیا جانے والا ایک حملہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے عسقان میں اور دوسرا مقبوضہ یافا میں صیہونی حکومت کے اہم مراکز پر کئے گئے۔

 انھوں نے بتایا کہ ہمارے ڈرون غاصب صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو عبور کرکے اپنے مد نظر اہداف پر کامیابی کے ساتھ حملہ آور ہوئے۔

یاد رہے کہ  غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت میں یمنی فوج اور عراق کے اسلامی استقامتی محاذ کے مجادین غاصب صیہونی حکومت کے فوجی  اور اسٹریٹیجک مراکزپر کئی مشترکہ حملے کرچکے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .