12 دسمبر، 2024، 4:26 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85688066
T T
0 Persons

لیبلز

شام کے بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے پر ایران و قطر نے زور دیا

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں فریقین نے شام کے بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حکومت کے حملوں اور اس ملک کے مزید علاقوں پر قبضے کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے علاقائی خاص طور پر شام میں ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس گفتگو میں فریقین نے شام کے بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حکومت کے حملوں اور اس ملک کے مزید علاقوں پر قبضے کو روکنے کے لیے سنجیدہ کوششوں اور اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں شام میں ایک وسیع عوامی نظام کے قیام کے لئے شام کے سلسلے میں تبادلہ خیال جاری رکھے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .