اسماعیل بقائی نے گذشتہ دو دنوں میں صیہونی حکومت کی جانب سے شام کے بنیادی ڈھانچے پر پے درپے حملوں اور شام کے جولان کے مزید علاقوں پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کی اور صہونی حکومت کے حامی مغربی ملکوں پر سخت تنقید کی، جو اس غاصب حکومت کے جرائم پر خاموش اور بے عمل ہیں اور جسے یہ حکومت اپنی تائید سمجھ رہی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے جہاں عوام کو حکومتی نظام کی تبدیلی کی وجہ سے نئے حالات کا سامنا ہے، اس جارجیت کو اقوام متدحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے اور اسے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے فوری قدم اٹھائے۔
شام کی جولان پہاڑیوں پر صیہونی قبضے کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور غاصبانہ قبضے کے دائرے میں توسیع، صیہونی حکومت توسیع پسندی و اشتعال انگیزی نیز تمام عالمی قوانین کی سمت سے لاپروائی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی جارحیت کے سد باب کے لئے تمام عالمی و علاقائی توانائيوں کو بروئے کار لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ