فلسطین کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی فوج نے غزہ پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس میں 50 فلسطینی شہید اور 84 زخمی ہوئے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں کو ملا کر 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارجیت کے آغاز سے اب تک 44,758 فلسطینی شہید اور 106,134 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں غزہ میں صیہونی جرائم ایسے عالم میں جاری ہیں کہ جب عالمی عدالت انصاف نے صیہونی وزير اعظم اور سابق وزیر دفاع کے خلاف نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے لئے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ