ارنا کے مطابق حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور پولٹ بیورو کے اراکین نے آج سنیچر کی شام قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات سے پہلے وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے شام سے متعلق آستانہ پیس پراسیس کی نشست میں ترکیہ اورروس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ شام کی صوتحال پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس نشست کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں بتایا کہ طے پایا ہے کہ شام کی حکومت اور قانونی مخالفین کے درمیان سیاسی مذاکرات شروع ہوں اور یہ آج کی آستانہ پیس پراسیس کی نشست کا مطالبہ تھا البتہ طے پایا ہے کہ ہم اس سلسلے میں حکومت شام سے مشاورت انجام دیں اور ميں بھی اس حوالے سے اپنی مشاورتیں انجام دوں گا۔
آپ کا تبصرہ