ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے صیہونی جارحیت کے چارسو اٹھائيسویں دن اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوج کے چار حملوں میں 52 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوئے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کی اس تعداد کو شامل کرنے کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک شہدائے غزہ کی تعداد 44 ہزار 664 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 976 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ