6 دسمبر، 2024، 8:55 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85681755
T T
0 Persons

لیبلز

حماس: فلسطینی عوام کی مزاحمت سے آباد کاری کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا

تہران- ارنا- حماس نے غرب اردن میں صیہونی حکومت کی طرف سے آبادکاری کے نئے منصوبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کی مزاحمت سے ناکام ہو جائے گا۔

حماس نے  زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشت گرد وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے مغربی کنارے  کے ایک بڑے علاقے کو ضبط کئے جانے کا اعلان کیا ہے جو در اصل غرب اردن پر مکمل غاصبانہ قبضے اور خود مختار فلسطینی ریاست کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹ کی سازش کا حصہ ہے تاہم فلسطینی مزاحمت اس سازش کو بھی ناکام بنا دے گی ۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر زور دیتے ہيں کہ ہم فلسطینی قوم  اور تمام فلسطینی تنظیموں کے تعاون سے دشمن کو ایک بار پھر ناکام بنائيں گے اور وہ تاریخی حقائق کو بدلنے میں کسی بھی صورت کامیاب نہيں ہوگا اور ہم اس بات کا اعلان کرتے ہيں کہ غرب اردن مکمل طور پر فلسطین کا حصہ ہے اور یہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا اہم حصہ ہوگا اور یہ علاقہ ہمیشہ ہی غاصب صیہونیوں کے خلاف جہاد کا مرکز بنا رہے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .