مراکش: غزہ کی حمایت اور صیہونی جرائم کی مذمت میں 48 شہروں میں مظاہرے

تہران- ارنا- جمعہ کے روز مراکش کے 48 شہروں کے عوام نے غزہ کی حمایت میں مظاہرے کیے اور صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت میں نعرے لگاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مراکش میں یہ اجتماعات جمعہ الاقصیٰ طوفان کے عنوان سے ایک مسلم تنظیم کی  اپیل پر کیے گئے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور فلسطینی رومال اٹھا رکھے تھے اور غزہ کا محاصرہ ختم اور  قتل عام بند کرو جیسے نعرے لگار رہے تھے۔

مغرب کے بہت سے شہر، بشمول آیت ملول، الشون، تیتوان، فیز، مکناس، الحسیمہ،کیسابلانکا، الجدیدہ، برقان، اکلیم، احفیر، اور اوجدہ میں بھی فلسطین کی حمایت میں ایسے بڑے مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .