28 نومبر، 2024، 10:54 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85674135
T T
0 Persons

لیبلز

شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ سرگرم ہونے کی بابت ایران کا انتباہ

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ  کے ترجمان نے شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ سرگرم ہوجانے کی بابت خبر دار کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت پھیلنے کی روک تھام کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ ٹھوس اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائي نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ سرگرم ہوجانے کو مغربی ایشیا میں بدامنی پھیلانے کے لئے امریکا کا شیطانی منصوبہ قرار دیا۔

 انھوں نے کہا کہ اس خطرناک سازش کو ناکام بنانے کے لئے علاقے کے ملکوں بالخصوص شام کے پڑوسیوں کو مکمل ہوشیاری اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اقدام کرنا چاہئے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کی منحوس لعنت کا پھیلاؤ روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری قرار دیا ۔

انھوں نے خبردار کیا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کے مقابلے میں ہر قسم کی کوتاہی اس لعنت کے خاتمے کے لئے برسوں کی جدوجہد پر پانی پھیر دے گی اور علاقہ بد امنی اور بے ثباتی کے نئے دور سے دوچار ہوجائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .