ارنا کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ پاکستان اسرائیل اورحزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ فیصلہ لبنان کے خلاف جارحیت مستقل طور پر بند ہونے پر منتج ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ہم لبنان کے عوام کے لئے امن و آشتی کی آرزو کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے مںگل کو صیہونی حکومت اور حزب اللہ لبنان کے درمیان جنگ بندی کی خبر دی تھی۔
انھوں نے مغربی ایشیا ميں مہینوں سے جاری صیہونی حکومت کی جنگ افروزی، اس کے جرائم اور دہشت گردانہ اقدامات کی مکمل حمایت کے بعد کہا کہ " آج میرے پاس مشرق وسطی لئے اچھی خبر ہے۔ میں نے لبنان اور اسرائيل کے وزرائے اعظم سے گفتگو کی ہے اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ انھوں نے اسرائيل اور حزب اللہ کے درمیان تباہ کن جنگ ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
جو بائيڈن نے جو اپنی صدارت کے آخری ایام گزار رہے ہیں، دو دن قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ یہ سمجھوتہ لڑائيوں کے مکمل خاتمے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ