23 نومبر، 2024، 6:43 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85668531
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کے شہر پاراچنار میں سرکاری اہلکاروں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کی صوبائی حکومت کے اعلی عہدیداروں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی اور پائلٹ کو فوری طور پر محفوظ مقام پر اترنا پڑا۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلی  کا نمائندہ وفد چند گھنٹے قبل پاراچنار شہر  میں سانحہ کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کے اظہار کے لیے پاراچنار جا رہا تھا۔

اس وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ لینڈنگ کے مقام سے قریب ہو رہا تھا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو مجبورا کسی محفوظ مقام پر اتارنا پڑا۔

 پاکستانی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر بحفاظت لینڈ کر گیا اور اس کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .