ایران کی 7 رکنی فٹ بال ٹیم نے سیریبرل پالسی ورلڈ کپ چیمپیئن شپ جیت لی، صدر ایران کی مبارکباد

تہران - ارنا- اسپین کے شہر بارسلونا میں سیریبرل پالسی 2024 ورلڈ کپ چیمپئن شپ جیتنے پر صدر ایران مسعود پزشکیان نے ایرانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اسپین میں سیریبرل پالسی 2024 ورلڈ کپ میں ایران کی 7رکنی نیشنل فٹ بال ٹیم نے اسپین کے شہر بارسلونا میں سولہویں IFCPF  ایڈشن کی چیمپئن شپ جیت لی۔

 اس موقع پر صدر ایران مسعود پزشکیان کا تہنیتی پیغام درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

7 رکنی قومی فٹ بال ٹیم کے قابل فخر کھلاڑیوں

2024 میں اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے سیریبرل پالسی ورلڈ کپ مقابلوں میں، وطن عزیز کے پیارے نوجوانو، آپ کی قابل قدر چیمپئن شپ، ایران کے لیے عظمت اور فتح کی چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے خود اعتمادی اور عزم کا اظہار ہے۔

میں اس انتہائی خوشی کے موقع پر کھیلوں سے محبت کرنے والی ایرانی عوام کو اس گرانقدر فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کھلاڑیوں کی گراں قدر کوششوں، کوچز، تکنیکی عملے اور سپورٹس فیڈریشن کا تہہ دل سے مشکور  ہوں۔

مجھے امید ہے کہ اس باصلاحیت ٹیم کے لیے حکام کی جانب سے ضروری منصوبہ بندی اور مزید تعاون کیا جائے گا اور ہم ان کی مسلسل شاندار کارکردگی کو دیکھیں گے۔

مسعود پزشکیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر

ایران کی فٹ بال ٹیم فائنل میچ میں یوکرین کو 3-0 کے اسکور سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بنی۔ جبکہ نیدر لینڈ نے دوسری اور  ہالینڈ نے برازیل کو 3-1 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی ٹیم اس سے قبل وینزویلا، آئرلینڈ، جرمنی، امریکہ اور برازیل کی ٹیموں کو شکست دے چکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .