کراچی میں اسلحے کی بین الاقوامی نمائش کے تیسرے دن بریگیڈیئر جنرل مجتبی رمضان زادہ نے ارنا کے رپورٹرسے خصوصی انٹرویو میں کہا: جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ طاقت ملک، خطے اور دنیا کے عوام و اقوام کے لیے امن فراہم کرنے والی ہوتی ہے۔ دفاع ، طاقت کی ضرورت کا حصہ ہے، اس لیے دفاعی صلاحیتیں ، امن و سلامتی کی باعث ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج میں طاقت، سیاسی، دفاعی، سیکورٹی، سماجی اور ثقافتی شعبوں کا مجموعہ ہے اور وزارت دفاع کے لیے متعین کردار کی بنیاد پر کراچی میں بین الاقوامی اسلحہ نمائش میں ہم نے شرکت کی ہے۔
ایران کے فوجی وفد کے سربراہ نے کراچی نمائش میں کہا: اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد وزارت دفاع نے گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران دفاعی ساز و سامان کی ڈیزائن، پیداوار اور تعمیر کے میدان میں سنجیدگی سے قدم رکھا اور آج یہ ہماری دفاعی طاقت اور فوجی صلاحیتیں ایران، خطے اور دنیا کی اقوام کی امن و سلامتی کے لئے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کے پرامن نقطہ نظر کے برخلاف تسلط پسند طاقتوں اور جارحیت کے مرتکبوں نے ہمیشہ اپنی طاقت کو مظلوم اقوام کے خلاف خاص مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔
رمضان زادہ نے کہا: بعض عالمی واقعات و تبدیلیوں کے دوران ہمارے ملک کی فوجی صلاحیتوں کا ایک حصہ منظر عام پر آیا ہے اور یہ اس اہم اصول کی طرف اشارہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی تمام دفاعی اور جنگی صلاحیتیں پرامن مقاصد کے لئے ہيں۔
انہوں نے پاکستان میں بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے وزارت دفاع کے وفد کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "اس طرح کے پروگراموں میں شرکت سے ایران کے بین الاقوامی تعلقات میں وسعت آئی ہے ۔
انہوں نے ایران و پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور دوستی پر زور دیتے ہوئے جو مضبوط تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور عوامی مشترکات پر مبنی ہے کہا: ہم اپنے مشرقی پڑوسی کے ساتھ تعاون کے شعبے میں بہت اچھی سطح پر ہیں اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ان قریبی تعلقات کے فوجی اور دفاعی میدان میں ایک دوسرے کی توانائيوں میں اضافے جیسے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
ا نہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ تعاون کے پیش نظر ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے میں امن و امان کی صورت حال کی بہتری میں تعاون کر سکتے ہيں۔
"آئیڈیاز 2024" کے نام سے پاکستان کی 12 ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش منگل کے روز کراچی میں پاکستان کے وزیر دفاع کی موجودگی میں افتتاح ہوا اور یہ نمائش جمعہ تک جاری رہے گی ۔
آپ کا تبصرہ