جنرل علی رضا یوسفی نے منگل کے روز مزاحمتی محاذ کے صحافیوں کے شہداء کی یاد میں "حقیقت کیخلاف دہشتگردی" کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں، جس کی میزبانی جنوبی خراسان ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے کی تھی، کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران نے اسرائیل کے حملے کے بارے میں کہا کہ انہوں نے حساب کتاب میں غلطی کی ہے اور اب بھی وہ ایران کی دفاعی صلاحیت کا صحیح اندازہ نہیں کر سکے، اس لیے ان کو سبق سکھانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بسیجی سوچ کی بدولت آج ملک نے دفاعی اور سلامتی کے معاملات میں ڈیٹرنس حاصل کر لیا ہے اور اگر دشمن حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج مجرم اور بچوں کو مارنے والی صیہونی حکومت دنیا میں حق کا قتل عام کر رہی ہے اور اس نے غزہ لبنان جنگ کی حقیقت کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
جنرل یوسفی نے کہا کہ حماس کی میڈیا ٹیم نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کی اور میدان میں موجود نامہ نگار میدان جنگ میں ہونے والے واقعات کے بارے میں فوری معلومات دیتے رہے لیکن صیہونی ڈرتے ہیں کہ حقیقت بیان ہو جائے اور انکے کالے کرتوت تاریخ کے صفحات میں محفوظ ہوجائیں۔
انہوں نے شہدائے میڈیا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے شہداء نے اپنے خون سے حقیقت کو بے نقاب کیا اور دنیا کو حقیقت دکھائی، یہ حریت مزاحمت کی فتح اور صیہونیوں کی بدقسمتی ہے کہ اسرائیل اسے الٹا دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ