19 نومبر، 2024، 12:04 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85664171
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش کا افتتاح

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کی میزبانی میں ہتھیاروں اور دفاعی ٹیکنالوجی کی 12ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز کراچی میں ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے وفد سمیت 55 ممالک نے شرکت کی۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اس میں شریک وفود کے سربراہان کی موجودگی میں اسلحے اور دفاعی صنعت کی سب سے بڑی نمائش کی افتتاحی تقریب کراچی کےExpo  سینٹر میں منعقد ہوئی۔

پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش کا افتتاح

بریگیڈیئر جنرل مجتبی رمضان زادہ کی سربراہی میں ایران کی مسلح افواج کے وفد کے علاوہ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش کا افتتاح

پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش میں پہلی بار ایران کا پویلین قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد دفاع، ایرو اسپیس اور الیکٹرانک وارفیئر کے میدان میں ملکی صنعتوں سمیت  ایران کی عسکری کامیابیوں کی نمائش کرنا ہے۔

پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش کا افتتاح

اس سال کی آئیڈیاز نمائش کا نصب العین ہے "امن کے لیے ہتھیار؛ "عالمی تعاون اور سٹریٹجک پارٹنرشپ" جس میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن آف پاکستان (DEPO) مرکزی منتظم ہے اور دفاعی پیداوار اور جنگی سازوسامان کے شعبے میں کئی نامور ممالک اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

ہر 2 سال بعد منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ایونٹ 2020 میں کووڈ 19 وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کی پہلی بین الاقوامی اسلحہ نمائش 2000 میں منعقد ہوئی تھی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .