31 اکتوبر، 2024، 6:22 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85645604
T T
0 Persons

لیبلز

ہم آزادی قدس تک آپ کے ساتھ رہیں گے

حزب کے نئے سربراہ کے نام سپاہ قدس کے کمانڈر کا پیغام

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قا آنی نے حزب اللہ کا سربراہ منتخب ہونے پر شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے  مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے جڑ سے ختم ہونے اور قدس شریف کی آزادی تک ہم حزب اللہ کے ساتھ رہیں گے

ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قا آنی نے حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام  میں جو جمعرات کی شام جاری ہوا ہے، لکھا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر کے شکر گزار ہیں کہ تاریخ کے اس مرحلے اور فیصلہ کن انتخاب میں  جنابعالی نے جو مجاہد شخصیت اور درخشان ماضی کے مالک نیز سبھی شیعوں اور استقامتی محاذ کے سرافراز مجاہدین میں  مقبولیت کے مالک ہیں، حزب اللہ کی سربراہی کی سنگین اور عظیم ذمہ داری سنبھالی ہے۔

انھوں نے اپنے اس پیغام میں  لکھا ہے کہ ان شاء اللہ جنابعالی کی قیادت اور مدیریت میں شہیدوں کی جہادی اور نورانی راہ، زیادہ سرعت و شوکت کے ساتھ جاری رہے گی۔    

   جنرل قا آنی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ سپاہ قدس میں آپ کے بھائی صیہونیت کے شجر خبیثہ کے جڑ سے اکھڑ جانے اور فلسطین نیز قدس شریف کی آزادی تک حزب اللہ اور آپ کے ساتھ رہیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .