26 اکتوبر، 2024، 11:07 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85639482
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی شدید مذمت، پاکستان

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے چند منٹ پہلے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ یہ حملے علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں جو پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں خطرناک کشیدگی پیدا کرسکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .