حزب اللہ کے 16 راکٹ  حملے/ 20 صہیونیوں کے زخمی ہونے کا اسرائیل کا اعتراف

تہران(IRNA) نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے صیہونی ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کیے جس میں کم از کم 20 صیہونی زخمی ہوئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز حزب اللہ نے الگ الگ بیانات میں  بتایا ہے کہ آج جعمے حیفہ کے جنوب میں واقع الکرمل نامی فوجی اڈے، المنارہ کی صہیونی بستی، حبوشیت چھاونی، المالکیہ، مروحین کے علاقے، شمیرہ بیرکوں،   بغدادی بیس، عیترون علاقہ، الطیبہ، مسکاف عام، العدیسہ، کفر جلادی، المرج بیس اور کرمل بستی کو میزائل اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی  ہوئے ہیں جبکہ ان کا جنگی سازوسامان تباہ ہو گیا۔

صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے بھی اعتراف کیا ہے کہ لبنان ہونے والے راکٹ حملوں کے نتیجے میں گلیل کے علاقے "مجد الکرم" کے قریب 20 صہیونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

صہیونی فوج نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جن کا حزب اللہ کی جانب سے سخت جواب دیا گیا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 2593 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .