الجزیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے منگل کے روز اسرائیلی اہداف پر 140 ڈرون اور میزائل داغے۔
صیہونی فوج نے اس سے قبل جنوبی لبنان میں جھڑپوں میں 9308 بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر میجر ایویرام حریف کی ہلاکت اور غزہ اور جنوبی لبنان سے ملنے والے علاقوں میں جاری جھڑپوں کے دوران اپنے 25 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
ارنا کے مطابق صہیونی فوج نے 22 ستمبر سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور یہ جارحیت اب تک جاری ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں تقریباً 2546 افراد شہید جبکہ زخمیوں کی تعداد 11,862 تک پہنچ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ