اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل صیہونی جرائم کو روکنے کے بجائے بدستور اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت کے بارے میں بے بنیاد دعووں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی حالت یورپی یونین اور اس کے بعض موثر ممالک نے بھی ایک مستحکم ملک ہونے کے بجائے، صیہونی حکومت کے غلام بن گئے ہیں اور غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کی توجیہ پیش کرتے پھر رہے ہیں۔
اسپیکر قالیباف نے خلیج فارس میں واقع ایران کے مذکورہ جزیروں کے بارے میں یورپی یونین اور دیگر عناصر کی بیان بازیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی میں اس بات کی جرات نہیں کہ ایران کی ارضی سالمیت کے خلاف کوئی اقدام کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ان بیان بازوں کے لیے ضروری ہے کہ اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے، ایرانی عوام کے عزم و ارادے کو مت آزمائیں۔
ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے حماس کے سربراہ شہید یحیی سنوار کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ بدستور زندہ ہے، اسی طرح یحیی سنوار کے بعد بھی، حماس، زندہ اور متحرک ہے اور غاصبانہ قبضے کے خلاف اپنی جد و جہد جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہید یحیی سنوار کی آخری سانس تک جنگ جاری رکھی اور ان کی یہ تصویر دنیا بھر میں دسیوں بلکہ ہزاروں سنوار اور نصراللہ کی تربیت کرے گی اور قدس کی رہائی کا راستہ ہموار ہوگا۔
آپ کا تبصرہ