اس خط میں ایرانی سفیر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان اقدامات کو سراہا۔
بعدازاں انہوں نے صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کی طرف اشارہ کیا جن میں لبنان میں ہزاروں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور اسرائيلی جرائم کی روک تھام کے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایرانی سفیر ہادی فرجوند نے اپنے خط میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ صیہونی حکومت امریکہ اور دیگر ممالک کی حمایت سے غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے اور اب اس نے اپنی جنگ کو لبنان تک پھیلا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں عام شہریوں کے خلاف اسرائیل کے حالیہ جرائم انسانیت کے خلاف جرائم کی واضح مثالیں ہیں۔
خط میں کہا گيا ہے کہ یہ وحشیانہ کارروائیاں خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو سزا سے استثنیٰ کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی اور صیہونی حکومت کے عہدیداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ضرور اقدامات عمل میں لانا چاہییں۔
اس خط کے آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے عالمی اقدام کی اہمیت اور ناانصافیوں کے خلاف عالمی برادری کے اتحاد اور حمایت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ