ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جمعے کو دوپہر بعد استنبول میں 3 جمع 3 سے موسوم قفقاز علاقائی تعاون کے اجلاس کے موقع پرآرمینیا کے وزیرخارجہ میرزویان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
اس اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے پروگرام میں شامل ہے۔
ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور علاقے کے حالات کے تعلق سے اپنی علاقائی سفارت کاری کے سلسلے میں اردن اور مصر کے دورے مکمل کرکے استنبول پہنچے ہیں۔
آپ کا تبصرہ