15 اکتوبر، 2024، 10:12 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85628287
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پٹی پر اسرائیل کی تاز بمباری میں فلسطینی شہداء کی تعداد 31 ہوگئی

تہران (ارنا) غزہ پٹی پر صبح سویرے ہونے والے صیہونی حملوں میں اب تک 31 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

المیادین نیوز چینل کےمطابق، مشرقی خان یونس میں واقع بنی سہیلا کے ایک رہائشی مکان پر بمباری کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

صیہونی جنگجوؤں نے خان یونس میں الفخاری کے علاقے میں بھی ایک رہائشی مکان پر بمباری کر کے متعدد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

جبکہ جنوبی غزہ شہر میں تل الھوا محلے کے رہائشی علاقوں پر بمباری میں 2 افراد شہید ہو گئے۔ شہداء اور زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں صلاح الدین مسجد کے ساتھ ایک رہائشی مکان پر بھی بمباری ہوئی جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .