انہوں نے بتایا کہ 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس مین شرکت کے لئے ایران سے نائب صدر محمد رضا عارف ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچيں گے۔
ممتاز زہرا نے بتایا کہ اس کے علاوہ، چین، روس، بیلاروس، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ان اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ درپیش شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں رکن ممالک کے معیشت، باہمی تجارت، ماحولیات، سماجی اور ثقافتی رشتوں اور اس تنظیم کی کارکردگی پر گفتگو کی جائے گی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ ان اجلاس میں رکن ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اہم فیصلے کیے جائیں گے اور بجٹ کا تعین کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ