6 اکتوبر، 2024، 11:22 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85619000
T T
0 Persons

لیبلز

یوریشین ممالک کے ساتھ ایران کی تجارت میں  2.5 گنا اضافہ

تہران (ارنا) ایران کی ٹری‍ڈ ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے 4 سال پہلے یوریشیا کے ساتھ آزاد تجارت شروع کی تھی اور اس دوران یوریشین رکن ممالک کے ساتھ تجارت میں 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ .

محمد علی دھقان دھنوی نے تہران چیمبر آف کامرس کے صنعت کاروں اور تاجروں سے بات چیت میں کہا کہ صنعت کاروں اور تاجروں کو یقین رکھنا چاہیے کہ ہم آزاد تجارت کی طرف قدم بہ قدم آگے بڑھیں گے اور اس سمت میں تجارت کو فروغ دینا ہوگا جیسے یوریشین یونین کے رکن ممالک کیساتھ آزاد تجارت۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے یوریشین رکن ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور یہ معاملہ اسمبلی میں منظور کیا جا رہا ہے، یوریشیا کے 5 رکن ممالک میں سے 3 نے اس معاہدے پرعمل کیا ہے۔

دھنوی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یوریشیا آزاد تجارت کا ایران کا پہلا تجربہ ہے جس میں %87 ٹیرف ہٹا دیے گئے ہیں۔

انہون نے تاکید کی کہ تاجروں کو اپنے آپ کو نئے مقابلے کے لیے تیار کرنا چاہیے کیونکہ رکن ممالک بھی ایران میں اپنا سامان درآمد کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .