ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی ہامانہ نے ہفتے کے روز ایکس پر لکھا: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شام کے وزیر خارجہ بسام الصباغ کے کے مفید ملاقات کی۔
انہوں نے کہا: اس ملاقات میں دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے طریقوں اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فریقین نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی نسل کشی اور لبنان کے خلاف اس کی جارحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی حمایت و یکجہتی کے لیے دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ