ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے بتایا ہے کہ اس کے حملوں میں 20 صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ نے بتایا ہے کہ ایک بمب کا دھماکہ صیہونی فوج کی کمانڈو فورس کے اہلکاروں کے درمیان کیا گیا جو جنوبی لبنان کے مارون الراس اور یارون علاقوں میں دراندازی کرنا چاہتے تھے۔
حزب اللہ نے بتایا ہے کہ بم کے اس دھماکے میں صیہونی حکومت کے 20 کمانڈو فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کو جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں لڑائی میں 17 غاصب صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ۔
آپ کا تبصرہ