29 ستمبر، 2024، 8:08 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85612313
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے یمن پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے

 تہران – ارنا – ترجمان وزارت خارجہ نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے تیل کے گودام اور بجلی گھر پر صیہونی حکومت کے حملے کی سخت مذمت کی ہے

ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اس حملے کو صیہونی حکومت کی انسانیت دشمن طینت کا مظہر قرار دیا ہے ۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اس حملے میں الحدیدہ بندرگاہ کی غیر فوجی تنصیبات تباہ ہوگئيں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران  کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت امریکا کی بے دریغ حمایت سے جرائم کا ارتکاب کررہی ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ واشنگٹن تل ابیب کے سبھی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

  ناصر کنعانی نے یمن کے مظلوم عوام  کی اخلاقی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی شہری خدمات کی بنیادی تنصیبات پرصیہونی حکومت کا یہ حملہ، اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس حکومت کی ان تمام خلاف ورزیوں کے مقابلے پر اٹھ  کھڑا ہونا چاہئے۔  

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے لئے صیہونی حکومت کی جنگ افروزی کے نتائج کی جانب سے خبردار کیا اور کہا کہ امریکا سمیت اس حکومت کے حامی، فلسطین اور لبنان میں صیونیوں کے جرائم ،اس کی جارحیتوں اور مہم پسندی کے  ذمہ دار ہیں۔      

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .