26 ستمبر، 2024، 6:21 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85608891
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر دفاع: صیہونی حکومت کی مکمل تباہی تک مزاحمت جاری رہے گی

تہران - ارنا - اسلامی جمہریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر صیہونی غاصب یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دہشت گردانہ اقدامات کے ذریعے مزاحمت کو ختم کر سکتے ہیں تو وہ بہت غلط ہیں کیونکہ مزاحمت کے جذبے نے صیہونی حکومت کو شکست دی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے صیہونی دہشت گردانہ حملوں میں زخمی ہونے والے کچھ  لبنانیوں کی عیادت کے موقع پر غزہ اور لبنان میں اسرائیلی دہشت گرد حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم میں دیے گئے الہی وعدے کے مطابق ہم پر لازم ہے کہ ہم صیہونیوں سمیت ہر ظالم اور ہر قسم کے ظلم کے سامنے کھڑے ہو جائيں اور یہ مزاحمت صیہونی حکومت کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

وزیردفاع  نے اس بات پر  زور دیتے ہوئے کہ اس قسم کے انسانیت سوز اقدامات صرف صیہونی حکومت  اور وہ بھی امریکہ اور یورپ کی حمایت سے کر سکتی ہے، مغرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت تکلیف ہوتی ہے کہ کس طرح عالمی نظام جس کی مغرب اتنی تشہیر کرتا ہے اس طرح سے عام شہریوں کے قتل عام و نسلی تصفیہ کا باعث بنا ہے۔

وزیر دفاع ناصر زادہ نے صیہونی جرائم کے خلاف مسلم ممالک اور دنیا کی آزاد اقوام کی طرف سے صیہونی حکومت کو روکنے والے  اقدامات کو ضروری قرار دیا  اور کہا کہ اسلامی ممالک کو ان جرائم کی نہ صرف مذمت کرنی چاہیے بلکہ سیاسی و معاشی تعلقات ختم کرنا اور اپنے ملک سے صیہونی سفراء کو نکال باہر کرنا چاہیے تاکہ اس پر نسل کشی روکنے کے لئے دباؤ ڈالا جا سکے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .