ارنا کے مطابق یمن کی قومی حکومت کے وزير اعظم احمد الرہوی نے صنعا میں المیادین ٹی کے ساتھ انٹرویو میں لبنان اور غزہ کے استقامتی محاذ کی مزاحمت اور پائیداری کو قابل تعریف بتایا۔
انھوں نے کہا کہ ہمار ے اندر جتنی بھی توانائی ہے، اس سے غزہ اور لبنان میں استقامتی محاذ کی حمایت میں کام لیں گے۔
یمن کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم غزہ اور لبنان میں استقامتی محاذ کی حمایت اور مدد میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہيں کریں گے۔
احمد الرہوی نے کہا کہ ہم اپنے لبنانی اور فلسطینی بھائيوں کے ساتھ ہیں اور آگر ہمارے درمیان جغرافیائی فاصلہ نہ ہوتا تو ایک ہی مورچے میں ہوتے۔
یمن کی قومی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان اور فلسطین میں استقامتی محاذ کے سپاہیوں کی استقامت نے ہمارا حوصلہ بڑھا دیا ہے، ہمارے موقف ک تقویت کی ہے اور ہم ہمیشہ اپنے استقامتی محاذ کے بھائیوں کے ساتھ رہیں گے۔
یمن کی قومی حکومت کے وزیر اعظم نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے آج بھی دو مرحلے میں لبنان پر وسیع حملے کئے ہیں۔
گزشتہ چند روز سے جاری جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں عورتوں اوربچوں سمیت سیکڑوں عام شہری شہید ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ