سید عباس عراقچی کے مطابق خارجہ پالیسی کے امور کے لیے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر ایک مفید بات چیت ہوئی جس میں جوہری مذاکرات، لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے خطے کی خطرناک صورتحال، یوکرین تنازعہ اور انسانی حقوق کے سلسلے میں دوہرے معیارات سے پرہیز کرنے کی ضرورت جیسے معاملات شامل تھے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ اس ملاقات میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین اپنے بعض اراکین کی جانب سے اسرائیل کی حمایت بند کرائے اور اس کے بجائے خطے میں اسرائیل کی طرف سے بحران کو بڑھانے کی کوششوں کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کرے۔
سلامتی امور اور خارجہ پالیسی میں یورپی یونین کے اعلی نمائندے نے منگل کی رات نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
آپ کا تبصرہ