پاکستان کی وزارت خارجہ نے لبنان کیخلاف اسرائیل کی حالیہ فوجی جارحیت کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حملے سے پہلے ہی شورش زدہ خطے میں تناؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس نے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
اسلام آباد نے ایک بار پھر لبنان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور امن و سلامتی کے ساتھ رہنے کے حق پر زور دیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو خطے میں خطرناک مہم جوئی، جارحیت اور نسل کشی کی کارروائیوں سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور اس حکومت کا احتساب کرے۔
ارنا کے مطابق 2 روز قبل صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی جارحیت کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ